ہم نے پاکستان کو توڑا ۔ راہول گاندھی۔۔ بھارت ہمیشہ پاکستان میں عدم استحکام کی کوشش کرتارہا ہے ایسے خیالات خطرناک ہوسکتے ہیں ۔ دفترخارجہ

اتوار 15 اپریل 2007 14:14

ہم نے پاکستان کو توڑا ۔ راہول گاندھی۔۔ بھارت ہمیشہ پاکستان میں عدم ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15اپریل2007 ) بھارت میں طویل عرصہ تک حکمرانی کرنے والے گاندھی خاندان کے چشم وچراغ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے جو ترجیحات مقرر کی ان کو پورا کیا ان میں اہم کارنامہ پاکستان کو توڑنا ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ ان کایہ بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا رہا ہے تاہم1970 اور آج کے دفاع میں زمین آسمان کا فرق ہے ایسے خیالات کا اظہار خطرناک ہوسکتا ہے راہول گاندھی نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دعوی کیا کہ مستقبل میں بھی ان کا خاندان ترجیحات کا تعین کرے گا انہیں برحال میں پوا کیا جائے گا دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران راہل گاندھی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان نے پاکستانی موقف کو درست ثابت کردیا ہے بھارت ہمیشہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے رہا ہے گاندہی خاندان کے چشم وچراغ کابیان خود ایسی حرکتوں کا اعتراف ہے ترجمان نے کہا کہ چالیس سال پہلے اور آج کے پاکستان کے دفاع میں زمین وآسمان کافرق ہے اور ایسے خیالات کا اظہار ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان اس بیان پر بھارت سے احتجاج کرے گا تو تسنیم اسلم نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں سب کو معلوم ہے کہ 1971 میں کیا ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :