موبائل ٹیلی فون سروس تبدیل کرنے کی سہولت ‘12 ہزار سے زائد صارفین نے درخواستیں جمع کرادیں

اتوار 15 اپریل 2007 16:03

موبائل ٹیلی فون سروس تبدیل کرنے کی سہولت ‘12 ہزار سے زائد صارفین نے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15اپریل2007 ) موبائل ٹیلی فون سروس تبدیل کرنے کی سہولت ملنے کے بعد بارہ ہزار سے زائد صارفین نے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق موبائل صارفین کو فراہم کی گئی نمبر پورٹیبلٹی کی سہولت کے بعد بارہ ہزار سے زائد صارفین نے سروس تبدیل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ 26 مارچ سے اب تک مختلف کمپنیوں کو بارہ ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ درخواستیں موبی لنک صارفین کی ہیں جو اپنی سروس تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر وارید صارفین اپنی سروس تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوگوں کی سب سے بڑی ترجیح ٹیلی نار اور یو فون ہے۔

متعلقہ عنوان :