امریکہ دنیا میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کیلئے قابل اعتماد نہیں،بین الاقوامی سروے

بدھ 18 اپریل 2007 13:31

امریکہ دنیا میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کیلئے قابل اعتماد نہیں،بین ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2007ء) بین الاقوامی سروے کے دوران مختلف ممالک کے شہریوں کی اکثریت نے دنیا میں ذمہ دارانہ کردارکے لیے امریکہ کو ناقابل اعتماد قراردے دیا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شگاگو کونسل آن گلوبل افیئرز کی طرف سے اٹھارہ ممالک میں کرائے گئے سروے کے مطابق زیادہ تر افرادامریکہ کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توقع نہیں رکھتے۔

سروے میں شامل صرف دو ملکوں فلپائن اور اسرائیل کے شہریوں کی اکثریت نے امریکہ پر اعتماد کا اظہار کیا۔سروے کے مطابق ہر چار میں سے تین امریکی شہری سمجھتے ہے کہ امریکہ دنیا میں ضروت سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتاہے،جبکہ سروے میں شامل زیادہ تر ممالک کے عوام بھی یہی رائے رکھتے ہیں۔ فلپائن اور اسرائیل کی نصف فی صدکے قریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی کردار غیر ضروری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جن اٹھارہ ممالک میں سروے کرایا گیا ان میں امریکہ ، روس ، چین ، اسرائیل ، بھارت، ایران اور فلسطین بھی شامل ہیں۔ شگاگو کونسل آن گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سروے دنیا کی چھپن فی صد آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ امریکہ کی جانب سے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو دنیا میں کردار ادا کرنے کے لیے عالمی اداروں کی مدد لینی چاہیے جبکہ اتحادی ممالک کی رائے کو بھی فوقیت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :