مولانا عبد العزیز کی طرح ان کی اہلیہ بھی اسلامی جذبہ سے سرشار ہیں ۔ برطانوی ادارہ کی رپورٹ

جمعرات 19 اپریل 2007 12:20

مولانا عبد العزیز کی طرح ان کی اہلیہ بھی اسلامی جذبہ سے سرشار ہیں ۔ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) لال مسجد کے خطیب اور جامعہ حفصہ کے مہتمم مولانا عبد العزیز کی طرح ان کی اہلیہ محترمہ ام حسن جواسلامی جذبہ سے سرشار ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اگر حکومت نے آپریشن کیاتو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ام حسن بھی ایسے ہی اسلامی جذبہ سے سرشار ہیں جیسے ان کے شوہر عبد العزیز ہیں گزشتہ ماہ عبد العزیز نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت ان کی مہم کو دبانے کی کوشش کرے گی تو وہ خود کشی کریں گے ام حسن نے کہا کہ اسلامی قوانین کے نفاذ کی مہم میں خواتین پیچھے نہیں رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہم کو اقتدار اور حکومت نہیں چاہیے بلکہ ہم حکومت کی خامیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں اور شرعی قوانین کے بغیر اصلاح نہیں ہوسکتی ام حسن جامعہ حفصہ کی سربراہ اور صدر ہیں یہ لڑکیوں کا دینی مدرسہ ہے جو لال مسجد انتظامیہ سے وابستہ ہے جامعہ حفصہ کی طالبات نے گزشتہ ماہ جب اسلام آباد میں بدکاری کے اڈے کو ختم کرنے کیلئے اقدام اٹھایا تو دنیا بھر کے میڈیا نے جامعہ حفصہ کے اس اقدام کو طالبان کی واپسی سے تشبیح دی تھی صدر پاکستان جو امریکہ کے حلیف ہیں وہ اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں دوسری طرف جامعہ حفصہ کی صدر ام حفصہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے آپریشن کیا تو ہم بھی اٹھ کھڑے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :