پارہ چنار میں کرفیو میں نرمی امن جرگہ مشاورتی رابطوں میں مصروف بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام بحال

جمعرات 19 اپریل 2007 16:13

پارہ چنار میں کرفیو میں نرمی  امن جرگہ مشاورتی رابطوں میں مصروف  بیشتر ..
پارہ چنار( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) فرقہ وارانہ کشیدگی سے متاثرہ علاقے پارہ چنار میں کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے اور امن جرگہ بھی کرم ایجنسی میں حالات کی بہتری کیلئے مشاورتی رابطوں میں مصروف ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پارہ چنار میں 14 روز سے نافذ کرفیو میں صبح نو بجے سے سہ پہر 4 بجے تک نرمی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایجنسی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کردیا گیا ہے تاہم سرکاری تعلیمی ادارے ابھی تک بند ہیں گورنر سرحد کے تشکیل کردہ جرگے کے ممبران اور قبائلی عمائدین میں امن مذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی تک علاقے میں مستقل فائر بندی کیلئے واضح پیش رفت نہیں ہوسکی ایک متحرک دھڑے نے جرگے کو اپنی شرائط پیش کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جب تک لڑائی میں پہل کرنے والا فریق جرمانہ نہیں دیتا تب تک سڑکیں کھولی جاسکتی ہیں اور نہ ہی مستقل فائر بندی ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :