ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی کارروائی کے برعکس پرامن طریقے سے بھی روکا جاسکتا ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم

اتوار 22 اپریل 2007 13:25

ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی کارروائی کے برعکس پرامن طریقے سے بھی ..
یروشلم (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 22 اپریل 2007) اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی کارروائی کے برعکس پرامن طریقے سے بھی روکا جاسکتا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بتایا کہ ایران کا ایٹمی بحران ایسے موڑ پر نہیں پہنچا جہاں پر کوئی حل موجود نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایٹمی بحران کو فوجی کارروائی کے برعکس پرامن طریقے سے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے عالمی برادری کے اقدامات قابل قدر ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر حکام متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اگر ایران نے ایٹمی پروگرام ختم نہ کیا تو فوجی کارروائی آخری حربہ ہوگا۔