کینیا کا مسافر طیارہ 115 افراد سمیت لاپتہ

ہفتہ 5 مئی 2007 14:12

کینیا کا مسافر طیارہ 115 افراد سمیت لاپتہ
نیروبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 مئی2007)کینیا کا ایک مسافر طیارہ 115 مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت لاپتہ ہو گیا ہے اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا ہے -کینیا ائر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیٹس نائیکونی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بوئنگ 737-800 طیارہ دووالا سے نیروبی کیلئے روانہ ہوا تھا اور اسے صبح چھ بجکر 15 منٹ پر اپنی منزل پر پہنچنا تھا جبکہ اس نے راستے میں کیمرون سے مزید مسافروں کو ساتھ لیا تاہم اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا ہے- طیارے میں 106 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے- کینیائی فضائی کمپنی نے ائرپورٹ کے قریب کرائسز منیجمنٹ سنٹر قائم کر دیا ہے جہاں سے مسافروں کے رشتہ داروں کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی-پریس کانفرنس کے دوران فضائی کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس وقت کچھ نہیں بتا سکتے کہ طیارے کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے-طیارے کے لاپتہ ہونے کی خبر سنتے ہی مسافروں کے رشتہ داروں پریشان ہو گئے اور انہوں نے فضائی کمپنی اور ائرپورٹ حکام سے رابطے شروع کر دیئے-