پارہ چنار میں تعلیمی ادارے ایک ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

پیر 7 مئی 2007 12:51

پارہ چنار میں تعلیمی ادارے ایک ماہ بعد دوبارہ کھل گئے
پارہ چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) پارہ چنار میں تعلیمی ادارے ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دئیے گئے ہیں، جبکہ تیس دن سے بند ایک ہزار سے زائد ٹیلی فون تاحال بحال نہیں کیے جا سکے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل پارہ چنارمیں جھڑپوں کے بعد کرفیو کا نفاذ اور تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بعد جمعرات کو کرفیو اٹھالیا گیا تھا،جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداریپیر کے روز سے کھل گئے ہیں ،طلبہ اور والدین کا کہنا ہے کہ مسلسل تیس روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبا کا تعلیمی نقصان ہوا ہے لہٰذا کورس وقت پر مکمل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانا چاہئیں۔

دوسری طرف پارہ چنارمیں جھڑپوں کے دوران متاثر ہونے والے ایک ہزار سے زائد ٹیلی فون لائنز کی تاحال مرمت نہیں کی جاسکی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :