ابوظہبی کیلئے محمد آصف قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر۔تفصیلی خبر

پیر 7 مئی 2007 17:13

ابوظہبی کیلئے محمد آصف قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر۔تفصیلی خبر
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) سری لنکا کیخلاف ابو ظہبی سیریز کیلئے یونس خان ٹیم سے باہر، چھ نئے چہروں کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، ایڈہاک کمیٹی سے منظوری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ابوظہبی میں ایک روزہ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان کو ٹیم سے نکال دیا گیا محمد آصف کو نائب کپتان مقرر کرتے ہوئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیم میں چھ نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے ان میں نوید لطیف، فواد عالم، عبدالرؤف، سرفراز احمد اور فواد عالم شامل ہیں۔ شعیب ملک ٹیم کے کپتان جبکہ محمد آصف نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، عمران نذیر، محمد یوسف، یاسر حمید، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، عبدالرحمن، محمد سمیع، عمر گل اور نجف شاہ شامل ہیں۔ اوپنرز کھلاڑیوں میں عمران فرحت، نوید لطیف، محمد ارشاد، عبدالرؤف، سرفراز احمد اور فواد عالم شامل ہیں۔ طلعت محمود احمد منیجر اور عارضی کوچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :