ڈونرز ممالک ، این جی اوز ، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کی مکمل بحالی و تعمیر نو تک امداد جاری رکھنے کا اعلان

پیر 7 مئی 2007 17:14

ڈونرز ممالک ، این جی اوز ، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی آزاد کشمیر ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) ڈونرز ممالک ، ملکی و غیر ملکی این جی اوز اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں نے آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی اور تعمیر نو تک اداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مظفر آباد میں ہونے والی ہیومنٹیرین کانفرنس میں شریک سعودی عرب ، ترکی ، کینیڈا ، ایران ، آذربائیجان ، کیوبا اور بوسنیا کے سفیروں نے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی مکمل بحالی تک اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مظفر آباد ایئر پورٹ پر منعقد کی گئی ہیومنٹیرین کانفرنس کے میزبان صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے خدمات سرانجئام دینے والے ڈونرز ممالک ، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور ملکی و غیر ملکی این جی اوز کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 88 ممالک اور 100 سے زیادہ این جی اوز اور اداروں کے تعاون سے ہی انتہائی کم عرصے میں ریسکیو ریلیف اور بحالی کے کاموں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہیومنٹرین کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد امداد دینے والے ممالک اور اداروں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ معروف کشمیری رہنما سردار عبدالقیوم خان نے کہا کہ بلا امتیاز رنگ و نسل صرف انسانی بنیادوں پر دنیا بھر سے فوری امداد کی فراہمی پر کشمیری قوم اقوام عالم کی مشکور ہے اور امید کرتی ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی اس طرح اپنا کردار ادا کرے گی۔

ہیومنٹرین کانفرنس سے ایرا کے ڈپٹی چیئرمین جنرل ندیم احمد کے علاوہ اقوام متحدہ کے اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے خطاب کیا اور بحالی و تعمیر نو کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عالمی اداروں اور این جی اوز کی طرف سے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن پر بحالی اور تعمیر نو کے نتیجہ میں قائم کی جانے والی سی بی وز (کمیونٹی سیڈ آرگنائزیشن) کی طرف سے تیار کی گئی دستکاریوں کے مختلف نمونے رکھے گئے تھے ۔ ہیومنٹرین کانفرنس کے اختتام پر زلزلہ کے دوران ریسکیو ، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اداروں ،این جی اوز اور میڈیا کے اداروں میں ایوارڈ تقسیم کئے