سندھ بھر میں تیزہواوٴں اور جھکڑوں کا سلسلہ جاری ،چھپرے اُڑنے ، درخت گرنے تاریں ٹوٹنے اور گاڑیوں میں تصادم ،6 افراد ہلاک

پیر 7 مئی 2007 20:46

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) سندھ بھر میں تیزہواوٴں اور جھکڑوں کا سلسلہ جاری ،چھپرے اُڑنے ، درخت گرنے تاریں ٹوٹنے اور گاڑیوں کے تصادم سمت سینکڑوں واقعات رونما ، 6ہلاک درجنوں زخمی اسپتال میں داخل تفصیل کے مطابق گذشتہ چند روز سے سندھ بھر میں خطرناک تیز ہواوٴں اور جھکڑوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نوابشاہ ، میر پور خاص ، ٹنڈوآدم ، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ ، سانگھڑ ، بدین ،مٹیاری سمیت سندھ بھر کے کئی شہروں میں تیزہواوٴں اور جھکڑوں کی لپیٹ میں آکر مکانات کی چھتیں ، درخت ، سائن بورڈ، جھونپڑیاں دیواریں گر اورہائی ویز او ردیگر سڑکوں پر گاڑیاں کے ٹکراگئیں،تیز ہواوٴں کے جھکڑوں سے ٹیلی فون اور بجلی کی تاریں اور پول کو شدید نقصان پہنچا اور کئی علاقوں میں سینکڑوں ٹیلی فون بند اور بجلی کی سپلا ئی منقطع ہو گئی اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مختلف علاقوں میں6افراد کے ہلاک اور 22افرادکے زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتالوں میں پہنچایا گیا بتا یا جاتا ہے کہ تیز ہواوٴں کے دوران جھونپڑیوں ، چھپروں اور کچے مکانات میں آگ لگنے کے خوف سے بہت سے گھروں میں چولہے غل کر دیئے گئے تا کہ جانی و مالی نقصان سے بچا جائے اس سلسلے میں محکمہ موسمیات سے ملنے والی معلومات کے مطابق بھر میں جاری تیز ہواوٴں اور جھکڑوں کا سلسلہ ابھی کئی روز تک مزید جاری رہیگا -

متعلقہ عنوان :