بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی،پارٹی کارکنوں و عہدیداران کا والہانہ استقبال، گھر واپسی پر بہت خوشی ہے ، امیدہے حکومت مجھے جلا وطن کرنے کی غلطی دوبارہ نہیں دوہراے گی، حسینہ واجد کی ڈھاکہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 7 مئی 2007 21:28

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی،پارٹی ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد لندن سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں بنگلہ دیش کی فوجی حکومت کی جانب انہیں جلاوطن کرنے کی ناکا م کوشش کے بعد شیخ حسینہ واجد تقریباً دو ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد جب پیر کودارالحکومت ڈھاکا پہنچی تو ان کی پارٹی کے کارکنوں اورعہدے داران نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے اس موقع پر ڈھاکہ میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاماکیے گئے تھے شیخ حسینہ واجد کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا گذشتہ ماہ عبوری حکومت نے ان کی وطن واپسی پرپابندی عائد کردی تھی جس کے بعد برطانوی فضائی کمپنی نے انھیں بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا بنگلہ دیش کے پولیس حکام کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمے میں تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں ان کا وارنٹ گرفتاری معطل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے خلاف غیر قانونی طریقے سے رقم حاصل کرنے کا بھی مقدمہ ہے اورواپسی پر انھیں اس مقدمے میں گرفتار کیا جاسکتا ہے بنگلہ دیش کی سا بق وزیر اعظم شیخ حسینہ وا جد نے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے پر بر طا نو ی فضا ئی کمپنی پربیس لا کھ پو نڈز ہر جا نے کا دعویٰ بھی کیا ہے ڈھاکہ میں ضیاء ائیر پورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حسینہ واجد نے کہاکہ بنگلہ دیش ان کا ملک اور گھر ہے اورانہیں اپنے گھر واپسی پر بہت خوشی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ان کی ملک واپسی پر پابندی لگا کر بہت بڑی غلطی کی تھی اور مجھے امیدہے کہ وہ آئندہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں دوہراے گی شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی جدجہد جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :