عراق ،بم دھماکوں ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں8امریکی فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک، نیشنل گارڈز کی گولیوں سے چھلنی6 لاشیں برآمد ۔اپ ڈیٹ

پیر 7 مئی 2007 23:33

عراق ،بم دھماکوں ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں8امریکی فوجیوں ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2007ء) عراق میں بم دھماکوں ،فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں8امریکی فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ر مادی سے پولیس کو نیشنل گارڈز کی گولیوں سے چھلنی6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

عربی ٹی وی کے مطابق رمادی کے نزدیک دو خود کش کار بم دھماکے کیے گئے پولیس کے مطابق جن میں آس پاس کھڑے 25 افراد ہلاکاور40سے زائد زخمی ہوئے خود کش حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھری کاروں کو دھماکے سے اڑا دیا بغداد کے علاقے البیاع میں ایک گھر پر مارٹر گولا گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے جبکہ اسی علاقے میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے امام کو اغوا کرلیا عراق کے مشرقی علاقے مندلی میں دو گاڑیوں پر مسلح حملوں کے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے حویجہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہل کار کو ہلاک کردیا امریکی فوجی بیان کے مطابق صوبہ دیالہ میں امریکی فوج کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکراکر تباہ ہوگئی ، جس سے چھ امریکی فوجی اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا ، جبکہ دو امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے دو امریکی فوجیوں کوبم حملوں میں ہلاک کردیا گیا امریکی محکمہ دفاع کے مطابق عراق پر حملے کے بعد اب تک 3374 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ادھرروسی صحافی ولادیمیر کیموو کے قتل کی تصدیق کردی گئی جس کی 6مئی کو دیالہ میں ایک خود کش حملے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا ولادیمیر کیموو عراق میں روسی خبررساں ادارے نیوزویک کیلئے فوٹوگرافی کرتاتھا اس حملے میں چھ اتحادی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے رمادی سے نیشنل گارڈز کی6 لاشیں ملی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا