اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر شدید فضائی حملہ‘ حماس کارکن سمیت 6 فلسطینی جاں بحق‘ 30زخمی

فضائی حملے سے حماس کا سکیورٹی ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہوگیا‘ درجنوں مکینک بھی شہر میں داخل‘ بڑی زمینی کارروائی کی تیاریاں۔ اسرائیلی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘ حماس کے عسکری ونگ کا شدید ردعمل۔(تفصیلی خبر)

جمعہ 18 مئی 2007 15:03

اسرائیلی جنگی طیاروں کا غزہ پر شدید فضائی حملہ‘ حماس کارکن سمیت 6 فلسطینی ..
غزہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار18 مئی2007) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر پر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حماس کارکن سمیت چھ فلسطینی جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے‘ فضائی حملے سے حماس کا سکیورٹی ہیڈ کوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا‘ فضائی حملے کے بعد اسرائیلی ٹینک بھی شہر میں داخل ہوگئے‘ بڑی زمینی کارروائی کی تیاریاں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کو غزہ شہر پر شدید حملہ کیا اور متعدد اہداف پر بمباری کے بعد ٹینک بھی شہر میں داخل ہوگئے فضائی بمباری میں حماس کارکن سمیت چھ افراد جاں بحق اور تیس زخی ہوگئے بمباری سے حماس کا سکیورٹی ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہوگیا۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ ان کی یہ کارروائی فلسطینیوں کی طرف سے ممکنہ حملے روکنے کے لئے ہے اسرائیل ایک بڑی زمینی کارروائی کی تیاری بھی کررہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر پر راکٹوں سے بھی حملے کئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ شہر پر حملے کا نشانہ شدت پسند گروپ حماس کے ایک رکن کی کار تھی۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ نے دھمکی دی ہے کہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :