برطانوی حکومت کا پولیس کو جنگی اختیارات دینے کا فیصلہ

اتوار 27 مئی 2007 12:04

برطانوی حکومت کا پولیس کو جنگی اختیارات دینے کا فیصلہ
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27 مئی2007) برطانوی ویز اعظم ٹونی بلیئرآئندہ ماہ سبگدوش ہو نے سے قبل پولیس کو جنگی اختیارات دینا چاہتے ہیں۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نئے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت پولیس کسی شخص کو بھی روک کرپوچھ گچھ کرنے کا اختیار تفویض کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ جان ریڈ اس تجویز پر غور کررہے ہیں جس کے تحت پولیس کسی بھی شخص سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھ سکتی ہے۔

یہ اقدامات اس وقت شمالی آئرلینڈ میں نافذ ہیں اور پولیس سے تعاون نہ کرنے والوں پر 5 ہزار پاوٴنڈ جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر27 جون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :