بنوں، شر پسند عناصر اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار شر پسند ہلاک اور مقامی پولیس کے دو ایس ایچ او زخمی

پیر 28 مئی 2007 12:44

بنوں،  شر پسند عناصر اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار شر ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2007ء) بنوں کے تھانہ صدر کی حدود میں شر پسند عناصر اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار شر پسند ہلاک اور مقامی پولیس کے دو ایس ایچ او زخمی ہوئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بنوں مظہر الحق نے اے ار وائے ون ورلڈ کو بتایا کہ تھانہ صدر کے پولیس اہلکاروں نے شر پسند وں کے ایک گروہو کی شناخت پر اسے روکنے کی کوشش کی جسکے جواب انہوں نے ہینڈ گرینڈ اور بموں سے پولیس پر حملہ کردیا اور پولیس نے بھی جوابی کاروائی کی جو دو سے تین گھنٹے تک جاری رہی اور اس کے نتیجے میں چار شر پسند ہلاک اور ایس ایچ او بنوں سٹی اور صدر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایس ایچ او صدر پولیس سٹیشن بنوں کی حالت نازک ہے