سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کے باعث‌ غیر معینہ تک کے لئے ملتوی ۔ حکومت کا اپوزیشن پر اپنے ہی طلب کردہ اجلاس کو ہنگامہ آرائی کی نذرکرنے کا الزا

منگل 29 مئی 2007 12:29

سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کے باعث‌ غیر معینہ تک کے لئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) اپوزیشن کا طلب کردہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کےبعد غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کردیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان مختلف بینرز لئے ایوان میں داخل ہوئے جس پر حکومتی ارکان نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بینرز نہیں لائے جاسکتے۔

وزراء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ہی بلائے گئے اجلاس کو ہنگامہ آرائی کی نذر کر رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ نے بینرز ہٹائے بغیر اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے سے انکار کردیا ۔ دس منٹ تک کی تکرار کےبعد اپوزیشن بینرز ایوان سے نکالنے پر آمادہ ہوگئی ۔ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رفیق انجنیئر نے کہا کہ راحیلہ ٹوانہ کو اجلاس کی صدارت کے لئے اس لئے بھیجا گیا ہے تاکہ اجلاس ملتوی ہو جائے ۔

(جاری ہے)

رفیق انجنیئر نے ریمارکس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکومتی ارکان نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تاہم پیپلز پارٹی کے رکن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا ۔ اس دوران اجلاس میں‌شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ۔ حکومتی ارکان کی جانب سے معافی مانگو کے نعرے بلند ہوتے رہے جبکہ اپهوزیشن حکومتی روئیے کی مذمت کرتی رہی ۔ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر راحیلہ ٹوانہ نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا

متعلقہ عنوان :