سندھ پولیس نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 29 مئی 2007 12:51

سندھ پولیس نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) سندھ پولیس نے کراچی کے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے محکمانہ کارروائی شروع کردی جس کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ نیاز صدیقی نے کراچی میں ہونے والے سانحہ 12مئی کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بچل سانگھری مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ڈی آئی جی منظور مغل اور ٹی پی او نارتھ ناظم آباد نعیم شیخ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ 12مئی کو پولیس کی جانب سے کیا غلطیاں ہوئیں یا دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے کمیٹی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی پلان یا کسی دوسرے حوالے سے پولیس حکام ذمہ داری لینے کو ہی تیار نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :