برطانیہ کا نشریاتی ادارہ لیڈی ڈیانا کے حادثے سے متعلق دی وٹنیس ان دی ٹنل کے نام سے نئی تصاویر جاری کر رہا ہے ۔۔۔۔۔ رکن پارلیمنٹ اور ڈیانا کے فیملی فرینڈز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

منگل 29 مئی 2007 13:33

برطانیہ کا نشریاتی ادارہ لیڈی ڈیانا کے حادثے سے متعلق دی وٹنیس ان دی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) برطانیہ کا ایک نشریاتی ادارہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے حادثے سے متعلق نئی تصاویر جاری کر رہا ہے ۔ چینل فور نامی نشریاتی ادارے کا دعوی ہے کہ لیڈی ڈیانا کے ایکسیڈینٹ سے متعلق یہ تصاویر اس سے پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں ۔ یہ تصاویر اگلے ہفتے لیڈی ڈیانا کے حادثے کی دسویں برسی کے موقع پر دی وٹنیس ان دی ٹنل کے عنوان سے پیش کی جا رہی ہے۔

لیڈی ڈیانا انیس سو ستانوے میں پیرس کی ایک ٹنل میں ہونے والے حادثے میں بلیک مرسڈیز میں اپنے مصری دوست دودی الفائد اور کار ڈرائیور ہنری پال کے ساتھ ہلاک ہو گئی تھیں۔اس موقع پر لی جانے والی فوٹو گرافس کے حوالے سے پاپا رازی فوٹو گرافروں کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

براڈ کاسٹر ہاؤس اس سے قبل امریکی صدر جارج بش پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے تیار کی جانے والی فلم ڈیتھ آف اے پریزیڈنٹ کے حوالے سے کافی متنازعہ ہو چکا ہے۔

تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ادارہ سن انیس سو ستانوے میں لیڈی ڈیانا کی حادثے سے متعلق نئی تصاویر مکمل ذمہ داری کے ساتھ براڈ کاسٹ کرے گا۔اور حساسیت کے پیش نظر تصاویر کا انتخاب انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب برطانوی ریڈیو کو انٹریو مین لیڈی ڈیانا کی فیملی فرینڈ روازا مونکٹن نے الزام لگایا ہے کہ نشریاتی ادارہ اس فوٹیج کو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ اور اس سے ان کے بیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو نگیں۔ ا دھر ممبر پارلیمنٹ اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن ہیوگو سوائیر کے مطابق ا ان نئی تصاویر کے منظر عام پر آنے سے لیڈی ڈیانا کی پرائیویسی متاثر اور ان کے بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری کے دکھ اور غم میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :