فلوجہ میں پولیس کے تربیتی مرکز میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے، تشدد کے دیگر واقعات میں چار عراقی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئی

جمعرات 31 مئی 2007 15:05

فلوجہ میں پولیس کے تربیتی مرکز میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں پچیس ..
بغداد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار31 مئی2007) عراقی شہر فلوجہ میں پولیس کے تربیتی مرکز میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تشدد کے دیگر واقعات میں چار عراقی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ دوسری جانب عراق میں تعینات اتحادی فوج نے تین شمالی صوبوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی کرد حکومت کے حوالے کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فلوجہ میں پولیس کے تربیتی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے میں پچیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئ ہے ۔

جبکہ دیگر پرتشدد وواقعات اور بم دھماکے میں چار عراقی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق اتحادی فوج نے اربیل، سلیمانیہ اور ڈھوک کے صوبوں کی سیکیورٹی کا انتظام ایک تقریب میں کرد حکومت کے حوالے کیا اس موقع پر عراقی، کرد اور امریکی حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

کرد حکومت کے تحت کام کرنیوالے فوجیوں کو بہترین تربیت یافتہ تصور کیا جاتا ہے جو وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی کرد حکومت کے ماتحت ہیں۔

دوسری جانب عراقی پولیس کے مطابق انھیں موصل کے علاقے سے تین فوجیوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تل افر میں سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ایک عراقی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ اسی علاقے میں راکٹ کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اسکندریہ میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما عبید المسعودی کے گھر پر حملہ کرکے انھیں اور ان کی اہلیہ کو زخمی کردیا۔

متعلقہ عنوان :