نہری پانی چوری کرتے ہوئے نمبردار سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 1 جون 2007 16:44

پیرمحل ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 جون 2007) نہری پانی چوری کرتے ہوئے نمبردار سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق نہری پٹواری نے نہری پانی چوری کرتے ہوئے نمبردار شاہد ندیم ولدعبدالستار سکنہ 343گ ب فاروق ولد سلیم سکنہ 340گ ب جارج مسیح ولد سردارمسیح کو رنگے ہاتھوں موقع پر پکڑ کر تھانہ چٹیانہ پولیس کو درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے زیردفعہ 430/109ت پ مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :