71ء کی جنگ میں لاپتہ بھارتی قیدیوں کی تلاش میں پاکستانی آنیوالی ٹیم کا پاکستانی جیلوں میں 54 قیدیوں کی موجودگی کا دعویٰ

پیر 4 جون 2007 16:51

71ء کی جنگ میں لاپتہ بھارتی قیدیوں کی تلاش میں پاکستانی آنیوالی ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2007ء) 1971ء کی جنگ میں لاپتہ ہونے والے فوجیوں کی تلاشی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی 14 رکنی بھارتی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ 71ء کی جنگ میں لاپتہ ہونے والے 54 قیدی پاکستانی جیلوں میں قید ہیں تاہم کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے موقع پر ٹیم کو کسی بھرتی قیدی کا سراغ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادرے کے مطابق 1971ء کی جنگ میں لاپتہ ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کے دورے پر آنیوالی چودہ رکنی بھارتی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جیلوں میں 54 قیدی موجدو ہیں جو 1971ء کی جنگ کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

ٹیم نے دو جون کو کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا تھا تاہم وہاں پر بھارتی فوجی قیدیوں کی موجودگی کے آثار نہیں ملے تھے۔ بھارتی ٹیم نے اس ضمن میں کچھ دستاویزی معلومات بھی پاکستانی حکام کو فراہم کردی ہیں۔ بھارتی ٹیم فیصل آباد، راولپنڈی، صوابی، درگی میں قائم دس جیلوں کا دورہ کریگی۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنا پر بھارتی ٹیم کو اپنی جیلوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے پاکستان کا موقف ہے کہ ان کی جیلوں میں 1971ء کی جنگ کا کوئی بھی قیدی موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :