خفیہ ایجنسیوں کی تمام کارروائیوں‌کو قانون کے تابع بنایا جائے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جاوید اقبال کے لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس

بدھ 6 جون 2007 13:02

خفیہ ایجنسیوں کی تمام کارروائیوں‌کو قانون کے تابع بنایا جائے۔ سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جاوید اقبال نے کہا ہےکہ خفیہ ایجنسیوں کی تمام کارروائیوں‌کو قانون کے تابع بنایا جائے۔ یہ ریمارکس انہوں نے لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت کے دوران دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایجنسیوں کو ماورائے آئین اقدامات کی ضرورت کیوں پڑتی ہے۔ اس کا انہیں جواب دینا ہوگا اور ایجنسیوں کا کردار طے کرنا ہوگا۔ مقدمے کی سماعت کےد وران حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ مزید چار افراد کا پتہ لگالیا گیا ہے ۔ جن مٰں سے دو افراد پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ دو گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح لاپتہ دو سو چون افراد میں سے ایک سو دو کا پتہ لگیا لیا گیا ہے