حکومت میڈیا کی آزادی یقینی بنائے گی۔ میڈیا بھی قومی مفادمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، صدر جنرل پرویز مشرف کا وزیر اعظم شوکت عزیز سے تبادلہ خیال

بدھ 6 جون 2007 16:57

حکومت میڈیا کی آزادی یقینی بنائے گی۔ میڈیا بھی قومی مفادمیں اپنی ذمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) صدرجنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ یہ بات انھوں‌نے وزیراعظم شوکت عزیز سے وزیراعظم ہاؤس میں ون آن ون ملاقات میں‌کہی۔ صدر نے کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی کو یقینی بنائے گی۔ تاہم میڈیا کو بھی قومی مفادمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال ، آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کرانے ، عدالتی معاملات اورمیڈیا سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ملاقات میں وزیراعظم شوکت عزیز نے صدرجنرل پرویز مشرف کو اپنے دورہ افغانستان کی تفصیلات ست آگاہ کیا۔ آئندہ بجٹ سے متعلق دونوں رہنماؤں کااتفاق تھا کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :