سکھر :‌لاپتہ جنگی قیدیوں کی تلاش میں آنے والے بھارتی وفد کا سینٹرل جیل کا دورہ

بدھ 6 جون 2007 16:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جون۔2007ء) لاپتہ جنگی قیدیوں کی تلاش میں آنے والے پندرہ رکنی بھارتی وفد نے سینٹرل جیل سکھر کا دورہ کیا۔انھوں‌نے تمام ریکارڈ چیک کرنے کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں‌جیلوں کےاندر جانے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی وفد نے جیلوں کی انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں آپس میں تعلقات کو مزید بہتر بنائیں تاکہ دونوں ممالک کی عوام سکون کا سانس لے سکے ۔ وفد میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ انس سو پچھتر میں انھیں جو خط ملاتھا اس میں بیس جنگی قیدیوں نےکراچی جیل اپنی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ اگر ان کے پاس کوئی پاکستانی قیدی قید ہیں تو ان کو بھی فوری رہا کیا جائے

متعلقہ عنوان :