فیصل آباد میں 27کروڑ روپے کی لاگت سے ریسکیو 1122 کے 4مراکز کا افتتاح۔ریسکیو 1122 بہت جلد ملتان‘ بہاولپور‘ گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں شروع کردی جائے گی‘ تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا خطاب

جمعہ 8 جون 2007 15:02

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جون 2007) وزیراعلیٰ پنجاب نے ستائیس کروڑ روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کے چار سنٹروں کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 لاہور کے بعد فیصل آباد میں شروع ہوگئی ہے بہت جلد یہ سروس ملتان‘ بہاولپور‘ گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بھی شروع کردی جائے گی انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اس سروس کے لئے چار سو سے زائد تربیت یافتہ عملے کو اپوائنٹ کردیا گیا ہے اور ایمبولینس سروس میں مکمل بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں یہ ایک مکمل آپریشن تھیٹر ہے کسی بھی جگہ حادثہ آگ لگنے کی صورت میں یہ سروس سات سے آٹھ منٹ میں پہنچے گی اس سروس میں ایمبولینس‘ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں‘ سول ڈیفنس کا عملہ شامل ہوگا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوشش کی تعریف تو اپوزیشن بھی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی بلدن ترین عمارت میں آگ لگنے پر قابو پانے کے لئے ساٹھ فٹ اونچی سیڑھی فراہم کی گئی ہے جو اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہے انکروچ منٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ہر شہر کا معاملہ ہے اسے ٹھیک کئے بغیر ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوسکتا بہت جلد فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن ٹرینگ ختم کرکے بیچنے والے ہیں ان کی مدد سے ٹریفک نظام پر قابو پایا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈسریل سٹیٹ بن رہا ہے جس میں چین ایک بہت بڑی رقم لگا رہا ہے اس انڈسٹریل سٹیٹ میں لاکھوں افراد کو نوکریاں ملیں گی اور فیصل آباد ترقی کریگا حقیقت میں فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر بن جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اربوں روپے تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات پر خرچ کررہی ہے جو ہم سے پہلے کسی حکومت نے خرچ نہیں کئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہمارا اولین فرض ہے جو ہم کررہے ہیں آخر میں ریسکیو 1122 نے مارچ پاسٹ کیا اور ایمرجنسی میں کام کرنے کا عملی مظاہرہ کیا جس کو تمام عوام نے سہرایا ساٹھ فٹ کی بلندی سے آگ لگنے مکان سے زخمی کو نیچے اتارنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کے سنٹرل یونٹ کا افتتاح کیا برن سنٹر کا افتتاح الائیڈ ہسپتال میں کیا۔