ظالمانہ کارروائیوں میں3کشمیری شہید ، جی سی او سمیت 8 بھارتی فوجی ہلاک ،2گاڑیاں تباہ،قاضی گنڈ میں 5بچوں کی ماں کی عصمت پرحملے اورسری نگر میں لڑکی کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد کے مظاہرے،بھارتی فوج کاکشمیریونیورسٹی پر دھاوا ،ہوسٹل کے تالے توڑ ڈالے

ہفتہ 16 جون 2007 15:11

ظالمانہ کارروائیوں میں3کشمیری شہید ، جی سی او سمیت 8 بھارتی فوجی ہلاک ..
سری نگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جون 2007) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید اور آٹھ کو زخمی کردیا مجاہدین کے حملوں میں آفیسر سمیت آٹھ بھارتی فوجی ہلاک اور دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں قاضی گنڈ میں پانچ بچوں کی ماں کی عصمت لوٹنے کی کوششیں،سری نگر میں لڑکی کی گرفتاری اور کشمیر یونیورسٹی پر بھارتی فورسز کے چھاپے کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

(جاری ہے)

سرینگر کے نوگام علاقے میں بھارتی فورسز نے ایک جھڑپ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق مجاہدین سے تھامجاہدین نے سوپور کے نزدیک بھارتی فورسز کی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا اور دو بھارتی گاڑیوں کو تباہ کردیا گاڑیوں میں سو پور آرآر کے جے سی او سمیت پانچ اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بھی ماراگیا لشکر طیبہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا کہ مجاہدین نے اقبال مارکیٹ سوپور کے نزدیک آٹھ بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا بھارتی ایجنٹوں نے وادی لولاب میں ایک شہری فاروق احمد شیخ کو گولیاں مار کر شہید کردیا دریں اثناء پولیس نے نوگام کے علاقے میں شہید دو نوجوانوں کی شناخت ابو طفیل اور ابو حافظ کے طور پر کی ہے دریں اثناء سوپور میں بھارتی فورسز کی انتقامی کارروائی میں پانچ کشمیریوں کو گولی مارنے کے خلاف ہڑتال ہوئی ضلع اسلام آباد کے قاضی گنڈ علاقے میں پانچ بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین نے سری نگر جموں شاہراہ پر دھرنا اور ٹریفک کی نقل وحرکت مزدور کردی بھارتی فورسز نے سری نگر کے باغوان پورہ بربر شاہ علاقے میں ایک لڑکی کو حراست میں لے لیا بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ رخسانہ اختر ساکن وان یاد نواکرل مجاہدین سے وابستہ تھی بھارتی فورسز نے سری نگر میں کشمیریونیورسٹی پر دھاوا بول دیا اور کئی شعبوں کے علاوہ یونیورسٹی کے ایک ہوسٹل کی تلاش کی بھارتی فوجیوں نے ہوٹل میں کئی کمروں کے تالے توڑ ڈالے یونیورسٹی پر چھاپے کے خلاف طلباء وطالبات نے مظاہرے کیے۔

متعلقہ عنوان :