کفیلہ صدیقی کے قتل کا معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ تک پہنچ گیا۔ارکان کا وزارت خارجہ کے روئیے پر شدید احتجاج

ہفتہ 16 جون 2007 18:28

کفیلہ صدیقی کے قتل کا معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ تک پہنچ گیا۔ارکان کا ..
ٹورنٹو ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جون 2007) پاکستانی نژاد کینیڈین شہری مقتولہ کفیلہ صدیقی کے قتل کا معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا ہے۔ کینیڈین وزارت خارجہ کے افسران 2ماہ سے کفیلہ صدیقی کی گمشدگی کے بارے میں با خبر تھے تاہم انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ایک ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چند روز قبل قتل ہونے والی پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کفیلہ صدیقی کے قتل کا معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن ولفرڈ نے وقفہ سوالات کے دوران اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزارت خارجہ کے افسران گزشتہ 2ماہ سے کفیلہ صدیقی کی گمشدگی کے بارے میں باخبر تھے لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ واضح رہے کہ کفیلہ صدیقی کے شوہر سلیمان قیصر نے رکن پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی مدد کریں۔ ادہر وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ کفیلہ صدیقی کے شوہر کی درخواست پر پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تھا اور اسلام آباد میں افسران نے ان کے گھرکا دورہ بھی کیا تھا۔