پیرس کے‌ ڈرائوٹ آکشن ہائوس میں روسی خلائی کیپسول بہتر ہزار یورو کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا

اتوار 17 جون 2007 12:14

روسی خلائی کیپسول نیلامی کیلئے رکھا گیا ہے۔
روسی خلائی کیپسول نیلامی کیلئے رکھا گیا ہے۔
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 17 جون 2007) پیرس کے ڈرائوٹ آکشن ہائوس میں نیلامی کی ایک دلچسپ تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں‌شائقین نے حصہ لیا۔ یہ تقریب ایک روسی خلائی کیپسول کی نیلامی کے سلسلے میں‌منعقد ہوئی تھی۔ جو ایک ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا۔ منتظمین نے کیپسول کی کم از کم بولی پنینتیس ہزار یورو مقرر کی تھی۔ تاہم ایک قدر دان نے بہتر ہزار یورو دے کر نیلامی جیت لی۔

(جاری ہے)

نیلامی جیتنے والے صاحب اپنے اس عمل پر چودہ ہزار یورو ٹیکس بھی ادا کریں گے۔ یہ کیپسول پہلی بار روس نے انیس سو پچاسی میں خلا میں‌بھیجا تھا، ساخت کے اعتبار سے یہ اس تاریخی کیپسول سے ملتا جلتا ہے، جسے انیس سو اکسٹھ میں‌مشہور روسی خلا نورد یوری گاگرین نے اپنے خلائی سفر کے لئے استعمال کیا تھا۔ اس قسم کے دو دیگر کیپسولز انیس سو نوے اور سن دو ہزار میں امریکا میں بھی نیلام کئے گئے تھے۔