افغان صوبے قندھار کے ایک ضلعے پر طالبان کا قبضہ ، اورزگان میں‌ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑہ سو سے تجاوز کرگئی۔ امریکی کمانڈروں کی جانب سے مزید فورس کا مطالبہ

منگل 19 جون 2007 13:43

افغان صوبے قندھار کے ایک ضلعے پر طالبان کا قبضہ ، اورزگان میں‌ہلاک ..
قندھار (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جون 2007) افغانستان میں طالبان نے قندھار صوبے کے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ رابرٹس گیٹس کا کہنا ہے کہ امریکی کمانڈروں نے افغانستان کے لئے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ قندھار کے پولیس چیف عصمت اللہ علی زئی کے مطابق تین روز سے جاری لڑائی کے بعد طالبان نے میان شین کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرکے کئی گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

اس صورتحال کے بعد افغان پولیس کو وہاں‌سے نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں کئی پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اروزگان صوبے میں بھی تین روز سے جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والوں‌کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ انہوں‌نے اسی طالبان کی لاشیں مختلف مقامات پر پڑی دیکھی ہیں ۔ بمباری میں ستر سے زائد شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بگرام ایئربیس پر صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں‌طالبان کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر امریکی کمانڈروں نے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ انہوں‌نے یہ نہیں بتایا کہ فوج کی تعداد میں کتنا اضافہ کیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :