پیر محل شہر و گردو نواح میں طوفان بادو باراں‘ درجنوں دیہات زیر آب آ گئے‘ایک شخص ہلاک‘ 12زخمی

منگل 19 جون 2007 18:35

پیرمحل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جون 2007) پیرمحل شہر اور گرد و نواح میں طوفان بادوباراں درجنوں دیہات زیر آب دیواریں گرنے سے ایک شخص ہلاک بارہ مرد وخواتین زخمی لاکھو ں روپے مالیت کے درجنوں مویشی ہلاک رجانہ پیرمحل روڈ پر درخت گرنے سے آٹھ گھنٹے ٹریفک بلاک کھیکھا بنگلہ چٹیانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ بجلی کے پول گرنے سے بلاک کرنٹ لگنے سے دوبھینسیں ہلا ک ہمارے نما ئندے میاں اسد حفیظ کے مطابق شب بارش اور طوفان بادوباراں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،جبکہ بجلی اور ٹیلی مواصلات کا نظام بری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا،جس کی وجہ سے پیرمحل شہر اور مضافات کے مختلف علاقے رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے ،اور علاقہ بھر کے سینکڑوں ٹیلی فون بھی خاموش ہو گئے،گذشتہ شام شروع ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ،جس کے دوران مختلف مقامات پرچار چار فٹ پانی گھروں میں د اخل ہوگیا دیواریں گرنے سے بارہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں 662/3گ ب کی اسماء بی بی زوجہ اسماعیل ،اپرکالونی اضافی آبادی کی بشیراں بی بی زوجہ محمد رمضان زخمی ہوگئی جبکہ بجلی کی تار ٹھیک کرتے ہوئے پنڈی غازی آباد کا رہائشی 665/6 محمد اقبال نول ولد ذوالفقار علی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ 716گ ب میں ممتاز محبوب کی پانچ بکریاں دیواریاں گرنے سے مرگئی 666/7گ ب میں سینکڑوں مکانات مہندم لوگوں نے رات سڑکوں پر گذاری پیرمحل شہر میں بنائے گئے زیر زمین تہہ خانے پانی سے بھرگئے جس سے ڈاکٹر شہزاد ہسپتال کی میڈیکل مشینری مکمل طور پر تباہ ہوگئی مدینہ مارکیٹ کے زیر زمین تہہ خانے میں پانی بھرنے سے مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچا اضافی آبادی اپرکالونی ، سی پلاٹ بی پلاٹ ،موضع خانجوان میں سینکڑوں مکانات گرگئے جس کے مکینوں نے ساری رات بارش میں گذاری جبکہ نشیبی آبادیوں میں بارش کا پانی نکالنے کے لیے نان تحصیل ہیڈکوا ٓرٹر اور تحصیل کونسل کا عملہ لمبی تان کرسوتا رہا جب شہریوں نے تحصیل ناظم کمالیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ کہہ کر پانی نکالنے کی مشینری دینے سے انکار کردیا کہ مقامی ناظم یونین کونسل کو کہو کہ وہ انتظام کریں جس پرشہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے تحصیل ناظم کی بے حسی کا ماتم کرناشرو ع کردیا -

متعلقہ عنوان :