شاتم رسول کے سر کی قیمت ارب روپے مقرر

اتوار 24 جون 2007 16:58

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جون 2007) فیصل آباد کے تاجروں اور جنوبی وزیرستان کے علماء نے ملعون رشدی کے سر کی قیمت ایک ارب روپے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تاجروں نے ملعون رشدی کے سر کی قیمت 30 کروڑ روپے اور جنوبی وزیرستان کے علماء نے 70 کروڑ روپے رکھ دی۔ فیصل آباد کی تاجر تنظیموں اور علماء نے واضح الفاظ میں اعلان کر دیا ہے کہ دنیا بھر سے کوئی بھی مسلمان مرد، عورت یا نوجون جو ملعون رشدی کا سر قلم کرے گا اسے ایک ارب روپے کا انعام دیا جائے گا۔