حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جام محمد یوسف،متاثرین کی بحالی اور امداد میں کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو
پیر 2 جولائی 2007 22:23
(جاری ہے)
وز یر اعلیٰ نے نال میں سیلابی ریلے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو یہ یقین دہانی کرائی کہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا وزیر اعلی نے اپنے دورے کے دوران مختلف مقامات پر متاثرہ افراد میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا وزیر اعلیٰ نے ضلع آواران اور کرخ مولا باغ ہیڈ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا ۔
نال کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد نال اور خضدار میں قبائلی عمائدین سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے تباہ کن نقصانات ہوئے ہیں تحصیل نال میں سیلابی پانی سے انسانی جانین زیادہ ضائع ہوئی ہیں سوبائی حکومت نے ضلع خضدار کے متاثرہ علاقوں کے علاوہ مکران جھل مگسی کچھی بولان میں متاثرین کو فوری ریلیف طبی امداد کی فرہامی کا کام شروع کر دیا ہے انہوں نے ضلع خضدار کے متاثرین کو فوری ریلیف طبی امداد کی فراہمی کا کام شروع کر دیا ہے انہوں نے ضلع خضدار کے متاثرین کو فوری ریلیف کے طور پر خورد و نوش اور ادویات فراہم کرنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ سی ون تھرٹی جہاز کے ذریعے خورد و نوش کی اشیاء کمبل خیمے وغیرہ ضلع خضدار کے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا بھی اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ متاثرین کیلئے ملنے والے ریلیف اور فندز کو بندر بانٹ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تربت میں یہ شکایت ملی کہ طاقت ور لوگوں کو ریلیف ملا ہے جبکہ کمزور لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کا فوری نوٹس لیا ہے اور ریلیف کا کام ایف سی اور آرمی کو سونپا گیا ہے جبکہ منتخب عوامی نمائندوں ناظمین حقیقی متاثرین کی نشاندہی کریں وزیراعلیٰ نے ضلع خضدار کی متاثرہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال کرنے اور نال میں بجلی کے کھمبوں کی مرمت کے علاوہ ایریگیشن کے ڈیمز کے پشنوں کی مرمت کی ہدایت بھی جاری کی۔ تحصیل نال میں سابق صوبائی وزراء سردار محمد اسلم بزنجو ضلعی نائب ناظم سردار شیر دل بزنجو خضدار میں ضلع ناظم سردار نصیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو نال اور ناچ کرخ مولہ زہری سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والے جانی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جانی نقصان ہونے کے ہزاروں مال مویشی ہلاک ہونے سینکڑوں گھر منہدم اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلون کے متعلق آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ بے گھر ہیں اور آسمان تلے بے یارو مدد گار پڑے ہیں صوبائی حکومت خصوصی طور پرہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے متاثرین کی بحالی اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادون پر اقدامات اٹھائے قبل ازیں ڈی سی او خضدار نے نال اور خضدار میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو ضلع کے مختلف تحصیلوں اور علاقوں میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں جانی نقصانات کے علاوہ شروع کئے جانے والے ریلیف کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈی آئی جی خضدار غلام شبیر شیخ ڈی پی او خضدار بابر گل سابق صوبائی وزیر آغا عبدالظاہر و دیگر سرکاری افسران قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔دریں اثناء جھل مگسی اور ڈیرہ مراد جمالی میں متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام میر محمد یوسف نے کہا کہ یہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی امداد اور بحالی کے لئے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہے اور یہ بات اطمینان بخش ہے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کر رہی ہے اور صدرمملکت نے یہ یقین دلایا ہے کہ متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے اور اور بحالی کے لئے بھی وفاقی حکومت بھر پور تعاون و مدد کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کی سربراہی میں مسلم لیگ کا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے ہمیں امید ہے کہ اسی طرح دیگر جماعتیں غیر سرکاری تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی آگے بڑھ کر امداد و بحالی کے کاموں میں حصہ لینگے انہوں نے متاثرین پر زور دیا کہ وہ اپنی حکومت پر مکمل اعتماد رکھیں حکومت ان کی مکمل بحالی تک اطمینان سے نہیں بیٹھے گی جو عناصر امدادی کاروائیوں کے حوالے سے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں وہ درحقیقت اس انسانی مسئلے پر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں یہ موقع ایسا نہیں بلکہ مل کر متاثرہ عوام کی دار رسی کرنی چائیے اور تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.