بلو چستا ن سے آنے والے سیلا بی ریلا رات دادوضلع میں داخل ہو گا،دوبچے سیلا بی ریلے میں ڈوب کر ہلا ک 100سے زائد گا ؤ ں زیر آب متاثرین کی امداد نہ ہو سکی

منگل 3 جولائی 2007 17:50

دادو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007)بلو چستا ن سے آنے والے سیلا بی ریلا رات دادوضلع میں داخل ہو گا۔دوبچے سیلا بی ریلے میں ڈوب کر ہلا ک 100سے زائد گا ؤ ں زیر آب متاثرین کی امداد نہ ہو سکی وبا ئی امر اض پھو ٹ پڑے منچھر جھیل کی سطح میں اضا فہ 2500کیو سک پانی کا اخراج دریا ئے سندھ جا ری ۔ تفصیلا ت کے مطابق بلو چستان سے آنے والا2 لا کھ کیو سک کا سیلا بی ریلا رات دادوضلع میں ایم این وی ڈرین میں داخل ہو گا ۔

سیلابی پا نی شہداد کو ٹ سے ہو تاہو ا وارہ تحصیل کی حمل جھیل میں داخل ہو گا ۔ جہاں انتظامیہ 40سے زائد گاؤ ں خالی کر الئے گئے ۔ یہ سیلا بی ریلا حمل جھیل کے بعد فر ید آباد کے مقام پر ایم این وی ڈرین میں داخل ہو گا ۔یہ سیلابی پانی زیا دہ ہو نے کے با عث ایم این وی ڈرین میں شگاف پڑنے کے خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

اس جو ہی تحصیل کے کا چھو کے علا قے کے 40سے زائد گاؤ زیرآب ہیں ۔

کے این شاہ تحصیل کے کا چھو کے علا قے کے25گا ؤں اورمیھٹرتحصیل کی یو نین کو نسل فر ید آباد کے 35گا ؤں زیر آب ہے ۔ ان گا ؤں میں ہزاروں متا ثرین پھنسے ہو ئے ہیں جو خورد نو ش کی اشیا ء کی قلت کے با عث بھوک اوربدحالی کا شکا ر ہیں، ان زیر آب گا ؤ ں میں زمینی رابطہ نہ ہ ونے کے با عث ان متا ثرین کی بحالی اوران کو محفو ظ مقاما ت پو پہنچانے کیلئے کو ئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔ سیلا ب میں پھنسے ہو ئے ہزاروں متا ثرین میں گیسٹرو ، بخا ر ،خارش کے امر اض پھوٹ پڑ ے ہیں ۔بر ساتی نا لوں اورندیوں کے مسلسل بہا ؤسے منچھر جھیلہ کی سطح 114فٹ سے بلند ہو گئی ہے۔منچھرجھیل سے پا نی کا اخراج دریا ئے سندھ 1800کیو سک سے 2500کیوسک کر دیا گیا جو جا ری ہے ۔