بہاول پور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آنیوالی سوزوکی کار حادثہ کا شکار، ڈرائیورہلاک

بدھ 4 جولائی 2007 16:51

پیرمحل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار04 جولائی 2007) بہاول پور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آنے والی سرخ رنگ کی سوزوکی کار نمبرآئی ڈی جے 5871کو رات کے وقت نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ڈرائیورہلاک ہو گیا صبح کے وقت اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تفصیل کے مطابق سرخ رنگ کی سوزوکی کار بہاول پور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آرہی تھی کار جب پل بچھری مکوآنہ بستی کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والی نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی ٹکرانے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہو گئی کار ڈرائیور جس کا نام امتیاز ولد ممتاز بہاول پور معلوم ہوا ہے چلا رہا تھا صبح کے وقت پولیس کو اطلاع دی کہ ایک گاڑی پل بچھری پر کھڑی ہے تھانہ اروتی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار ڈرائیور ہلاک ہو چکا جس کو فوری طور پر سول ہسپتال پیرمحل پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچایا گیا گاڑی کی تلاشی لینے پر موبائل فون کی مدد سے لواحقین کو اطلاع دی گئی جنہوں نے بتایا کہ مرنے والا ڈاکٹر امتیاز تھا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :