دریائے ستلج پارکرتے ہوئے ماں بیٹی جاں بحق

ہفتہ 7 جولائی 2007 12:37

خیرپور ٹامیوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007)دریائے ستلج پار کرتے ہوئے ماں بیٹی ڈوب کرہلاک ہوگئیں تفصیل کے مطابق خیر پورٹامیوالی سے سات کلومیٹر دور جھوک حاجی کے رہائشی محمد حاجی کی بیوی اپنی بیٹی کے ہمراہ قریبی دریائے ستلج پار کررہی تھیں کہ پانی کے بہاؤ نے انہیں کھینچ لیا اور دونوں ڈوب گئیں قریبی آبادی کے لوگوں نے چھلانگ لگا کرنعشیں نکالیں اور گھرمیں کہرام برپا ہوگیا قریبی قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دفن کردیاگیا۔