لندن آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا اور آخری سیشن آج ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کریں‌گی

اتوار 8 جولائی 2007 11:15

لندن آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا اور آخری سیشن آج ہو رہا ہے۔ اپوزیشن ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔ 2007ء ) لندن میں مسلم لیگ نواز کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا اور آخری سیشن آج ہو رہا ہے جس میں اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کریں‌گی۔ مشترکہ اعلامیہ کی تیاری کے سلسلے میں تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپ اس سلسلے میں اپنی رپورٹ‌پیش کریں‌گے۔ کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد ملک میں جھموریت اور انیس سو تہتر کے دستور کی مکمل بحالی ہے۔

جس کا حصول شفاف ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ اپوزیشن رہنمائوں‌کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف یا کسی فوجی کی موجودگی میں آزادانہ انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا ۔

(جاری ہے)

۔ ایم ایم اے کے رہنما ْقاضی حسین احمد نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد انیس سو تہتر کے دستور کی بحالی ہے ۔۔ جس کے تحت عدلیہ خود مختار ہو ، صوبوں‌کو صوبائی خو دمختاری حاصل ہو ۔

قاضی حسین احمد ‌نے تجویز دی کہ اے پی سی کے نتیجے میں ایسا فورم بنایا جائےجس کے زریعے فوجی امریت ، امریکہ کی مداخلت بند کی جاسکے ۔ اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہاکہ پاکستان کو موجودہ کراسس سے نکالنے کے لیے ہم سب کو کوشش کر نا ہوگی ‌۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ساری جماعتیں‌پاکستان کو مستحکم کرنے اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہیں‌۔ اس کے لیے آمریت کا خآتمہ ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :