خیرپورٹامیوالی،مختلف واقعات میں5افراد جاں بحق

اتوار 8 جولائی 2007 13:51

خیرپورٹامیوالی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007)خیرپورٹامیوالی میں مختلف حادثات ،کنواں کھودنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے4مزدور جاں بحق ، دوسرے واقعہ میں بیل گاڑی سے گرنے پر گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خیرپور ٹامیوالی سے دس کلومیٹردور موضع گڈن میں کنواں کھودتے ہوئے اچانک مٹی کا بڑا تودا گرا جس کے نتیجہ میں چار مزدور محمد بخش،محمداقبال،جندوڈا اور محمد اسماعیل نیچے آگئے مٹی جب ہٹائی گئی تو چاروں مزدور دم گھنٹے سے جاں بحق ہوچکے تھے دوسرے واقع میں چک نمبر26 کا رہائشی اللہ ڈیوایا نامی شخص اپنی بیل گاڑی پر سوار جارہا تھا کہ دھکا لگنے سے بیل گاڑی سے نیچے گرا اور گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے سے جاں بحق ہوگیا۔