حکومت نے 152 میں سے 40 طلباء و طالبات کو والدین کے حوالے کر دیا

اتوار 8 جولائی 2007 19:59

حکومت نے 152 میں سے 40 طلباء و طالبات کو والدین کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار08 جولائی 2007)وفاقی حکومت نے اتوار کو لال مسجد سے نکلنے والے 15 طلباء کی سکیننگ کے بعد ان میں سے 40 کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لال مسجد سے نکلنے والے 152 طلباء و طالبات میں سے 40کو اتوار کے روز ان کے والدین کے حوالے کر دیا ہے اس موقع پر والدین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں، سپورٹس کمپلیکس میں بچ جانے والے112 بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آ کر لے جائیں واضح رہے کہ حکومت نے ان 152بچوں کے والدین سے گزارش کی تھی کہ و ہ آ کر اپنے بچوں کو لے جائیں مگر ان میں سے صرف 40والدین اتوار کو اپنے بچوں کو لینے کیلئے آئے جبکہ بقایا بچ جانے والے 112بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ آ کر اپنے بچوں کو لے جائیں یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ بقایا بچ جانے والے بچوں کے رہنے اور طعام کا بندوبست بھی سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ہے اور ان کو یہاں اس وقت تک رکھا جائے گا جب تک ان کے والدین ان کو آ کر نہیں لے جائیں گے بعد ازاں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے کہا کہ ہم آج خوش ہیں کہ ہمارے معصوم بچے خیریت سے ہمیں مل گئے ہیں تاہم ہمیں ان بچوں کا بھی افسوس ہے جو ابھی تک مسجد میں ہیں یا آپریشن کے دوران جن کی اموات واقع ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ ہم آج کے بعد اپنے بچوں کو کبھی بھی انتہا پسندوں کے حوالے نہیں کریں گے جو مذہب کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر بہت سے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی اور امت کی بہتری کیلئے کام کریں اتوار کو والدین کے حوالے کئے جانے والے 40بچوں کو حکومت کی طرف سے قرآن پاک کا ایک ایک تحفہ بھی دیا گیا ہے ۔