شہادت مسلمانوں کے لئے ہتھیار اور فخر کا راستہ ہے، القاعدہ کے مبینہ رہنما اسامہ بن لادن کا ویڈیو پیغام

اتوار 15 جولائی 2007 12:03

شہادت مسلمانوں کے لئے ہتھیار اور فخر کا راستہ ہے، القاعدہ کے مبینہ ..
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 جولائی 2007) القاعدہ کے مبینہ رہنما اسامہ بن لادن نے کہا ہے کہ شہادت مسلمانوں کے لئے ہتھیار اور فخر کا راستہ ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مبینہ ویڈیو میں اسامہ بن لادن کا کہنا تھا کہ نبی ﷺ نے بھی اپنی زندگی کے دوران شہید ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اس لئے انکی خواہش ہے کہ وہ بھی دشمن کے ہاتھوں شہید ہوں ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر نشر ہونے سے پہلے حاصل کی گئی ہے تاہم اس ویڈیو کے مستند ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ۔

چالیس منٹ کی ویڈیو میں اسامہ بن لادن نے پچاس سیکنڈ تک حضور ﷺ کی جانب سے شہادت کے مرتبے کی خواہش کے بارے میں خطاب کیا ۔ ویڈیو میں بن لادن کو فوجی لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے ۔اسامہ بن لادن پر گیارہ ستمبر کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کی منصوبہ بندی سمیت متعدد الزامات ہیں ۔ امریکی سینیٹ نے گزشتہ جمعہ کو ایک بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسامہ بن لادن کی گرفتاری پر انعام کو دوگنا کرکے پانچ کروڑ ڈالر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :