آر بی او ڈی کے تین مقامات پر شگاف پڑنے سے 95 گاؤں زیر آب آگئے

پیر 16 جولائی 2007 16:28

دادو (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16 جولائی2007 ) دادو کے قریب آر بی او ڈی کے تین مقامات اور سہریو بند اور سم نالے میں شگاف پڑنے سے مزید میہڑ ، خیر پور ناتھن شاہ اور تحصیلوں کے 95 گاؤں زیر آب آگئے ، 15ہزار سے زائد لوگ متاثر ، سینکوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ ، امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ، 7ہزار افراد سیلاب کے دوران گیسٹرو سے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 25ہزار افراد کو سانپ نے کاٹ لیا ۔ اس کے علاوہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل تباہ ہوچکی ہے امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے باعث ہزاروں افراد بدستور سیلاب میں پھنسے ہوئے جن کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔