فیصل آباد دہشت گردی کے واقعات کے بعد ہائی الرٹ

منگل 17 جولائی 2007 18:08

فیصل آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین17 جولائی2007) ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے بھیانک واقعات کے بعد تمام حساس تنصیبات کی سیکورٹی بڑھا نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کاان تنصیبات کے قریب جانا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چنانچہ وزارت داخلہ کے خصوصی احکامات کے بعد سوئی گیس، واپڈا ، ریلوے اور محکمہ ٹیلی فون کے حکام سے کہا گیا ہے کہ تمام سپلائی لائنوں اور حساس مقامات پر فوری طور پر سیکورٹی بڑھاکر اس کی سخت نگرانی کی جائے اور سٹاف کے علاوہ کسی شخص کو حساس تنصیبات کے قریب نہ جانے دیا جائے ۔ان مقامات کے مین گیٹ پر مسلح گارڈ ز تعینات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

متعلقہ عنوان :