برازیل‘ مسافرطیارہ آگ لگنےسےتباہ‘مسافروں سمیت 200افرادہلاک

بدھ 18 جولائی 2007 11:18

برازیل‘ مسافرطیارہ آگ لگنےسےتباہ‘مسافروں سمیت 200افرادہلاک
ساوٴ پالو(اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین18 جولائی2007) برازیل میں ایک مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مسافروں سمیت 200 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برازیلین ایئرلائن کا ایئر بس 320 طیارہ جو جنوبی شہر پورٹو الیگری سے ساؤ پالو آرہا تھا ساؤپالو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت پھسل کر گیس سٹیشن کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے اور عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پایا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں آگ لگنے سے طیارے میں سوار 174 افراد عملے سمیت ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پولیس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے سے تباہ ہونے والی عمارت میں بھی 25 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :