جعفر آباد میں گنگا خاہ اور اوستہ محمد کو سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی بند کو مزید اونچا کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو اور ڈائریا کے مرض نے شدت اختیار کرلی
بدھ 18 جولائی 2007 11:56
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے ساتھ سینکڑوں مردہ جانور بھی مختلف علاقوں سے بہہ کر فتویجاہ کے علاقے میں آگئے ہیں جس سے پورے علاقے میں شدی تعفن پھیلا ہوا ہے اور اس سے مختلف بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متاثرین پہلے ہی گیسٹرو، ڈائریا اور دیگر جلدی امراض کا شکار ہیں۔
دوسری جانب چوکھی کے مقام سے سیلابی پانی سندھ کے علاقوں میںداخل ہورہا ہے جبکہ دادو میں ایم این وی ڈرین میں پڑنےوالا شگاف تاحال پر نہیں کیا جاسکا ہے اور ایف پی بند اور بھیپریو بند پر سیلابی پانی کا دبائو بدستور موجود ہے۔ حکام نے سیلابی پانی کے منچھر جھیل میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر منچھر جھیل کے اطراف کے دیہاتوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب غذائی اشیاء اور ادویات کی قلت برقرار ہے۔ متاثرین کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ریلیف کیمپ ناکافی ہیں۔ پاک فوج اور دیگر ملکی و غیر ملکی تنظیموں کی طرف سے دونوں صوبوں میں امدادی کارروائیاںجاری ہیں۔ جس میں متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور خیمے و دیگر سامان بھی مہیا کیا جارہاہے تاہم متاثرین نے ان کے ناکافی ہونے کی شکایت کی ہے ان کا کہنا ہےکہ پانی میں گھروں کے بہہ جانے سے ان کا سارا سامان بھی بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس کھانے پینے کے برتن بھی نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.