فل کورٹ کایہ فیصلہ پاکستان میں انصاف کی فتح ہے،بیرسٹراعتزاز احسن

جمعہ 20 جولائی 2007 19:25

فل کورٹ کایہ فیصلہ پاکستان میں انصاف کی فتح ہے،بیرسٹراعتزاز احسن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔ 2007ء) صدارتی ریفرنس کے خلاف چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل اور معروف قانون دان بیرسٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بحالی کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا فل کورٹ کایہ فیصلہ پاکستان میں انصاف کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو چیف جسٹس کی بحالی کے فیصلے کی تفصیلات سناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معطل کئے جانے کو غیری آئینی قرار دیا ہے اورچیف جسٹس کی بحالی ملک میں قانون و انصاف کی فتح ہے جس پر وہ اللہ تعالی کاشکرادا کرتے ہیں۔انہوں نے عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک کی بھرپورحمایت کرنے پر وکلاء برادری کی جانب سے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :