بھارت امریکہ سول ایٹمی معاہدہ مشترکہ اعلامیہ جاری: بھارت امریکہ سول ایٹمی تعاون سمجھوتے پر اختلافات طے پاگئے ،،معاہدے کے قریب پہنچ گئے

ہفتہ 21 جولائی 2007 11:12

بھارت امریکہ سول ایٹمی معاہدہ مشترکہ اعلامیہ جاری: بھارت امریکہ سول ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی۔ 2007ء) امریکہ اور بھارت نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سول جوہری تعاون کے معاہدے پر اختلافات دور کرنے کے لئے ہونے والے مذاکرات میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ تاہم حتمی معاہدے پر پہنچنے کے لئے کچھ مراحل ابھی طے کرنا باقی ہیں ۔واشنگٹن میں تین روز ہ مذاکرات کے اختتام پر جاری مشترکیہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کے دوران اختلافی امور طے کرنے کے لئے ہونے والی پیشرفت سے مطمئن ہیں اور اس حوالے سے حتمی سمجھوتےکے قریب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور بات چیت میں طے پانے والے نکات اب حتمی منظوری کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کے سپردکئے جائیں گے۔مذاکرات میں بھارت کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ شیوشنکر مینن جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ نکولس برنس نے کی۔اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت تعمیری اور مثبت رہی اور ایٹمی تعاون کے غیرمعممولی سمجھوتے پر نمایاں پیش رفت ہوئی ۔اس معا ہدے کے نتیجے میں بھارت کو جدید ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی جبکہ امریکی کاروباری اداروں کو اس سو ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔تاہم دونوں ممالک کی حکومتوں کی منظوری کے بعد بھی اس سمجھوتے کی امریکی کانگریس سے توثیق ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :