زیر زمین قائم مین سیوریج لائن پھٹنے سے آلودہ پانی گھروں ، دکانوں میں داخل

ہفتہ 21 جولائی 2007 18:58

سکھر ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) سندھی ہاؤسنگ سوسائٹی سکھر کے علاقے میں زیر زمین قائم مین سیوریج لائن ایک بجری سے بھرے ٹرک کے دباؤ کے نتیجے میں زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بہار کالونی اور اس سے متصل آبادیوں میں آلودہ پانی گھروں ، دکانوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے سینکڑوں افراد شدید مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ علاقے میں پانی بھر جانے کے سبب لوگوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے علاقہ پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے تعلقہ نیو سکھر کی جانب سے متاثرہ سیوریج لائن کی درستگی کے لیئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے گئے علاقے کے لوگوں نے تعلقہ ناظم نیو سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پائپ لائن کی درستگی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے اور علاقے میں موجود گندے پانی کی نکاسی کے لیئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :