مفت خور نے چاول فروش کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 21 جولائی 2007 18:59

فیصل آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) بابا نور شاہ وولی دربار پر عرس کے دوران چاول فروش محنت کش کو مفت خور شخص نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

وقعہ کے مطابق چک نمبر 224رب وزیر خاں کے رہائشی محمد جمیل کا 30سالہ بیٹا محمد شبیر ریڑھی پر چاول چنے فروخت کرتا تھا گذشتہ روز مقتول نے عرس بابا نورشاہ ولی پر ریڑھی لگا رکھی تھی رات کو ملزم مدثر نے چاول کھائے اور پیسے مانگنے پر پستول نکال کر عمر شبیر فائرنگ کر دی جوکہ شدید زخمی ہو کر موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا مقتول کی 15روز بعد شادی ہو نے والی تھی پو لیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :