سکھر‘ پولیس اور اغواء کاروں میں مقابلہ‘ اے ایس آئی جاں بحق‘ 5اغواء کار بھی مارے گئے

اتوار 22 جولائی 2007 13:01

سکھر (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین22 جولائی2007) سکھر کے قریب پولیس اور اغواء کاروں کے درمیان مقابلے میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ پانچ اغواء کار بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سکھر کے نواحی گاؤں میں کچھ اغواء کاروں نے اقبال نامی شخص کو اغواء کیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر پنوں عاقل کینٹ تھانہ سمیت پانچ تھانوں کی پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ملزمان ہلاک جبکہ ایک اے ایس آئی حسن عباس بھی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزموں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :