مغوی باشندوں کے قتل کی دھمکی‘ جنوبی کوریا نے افغانستان سے فوج کی واپسی کی تیاریاں شروع کردی

اتوار 22 جولائی 2007 14:56

مغوی باشندوں کے قتل کی دھمکی‘ جنوبی کوریا نے افغانستان سے فوج کی واپسی ..
سیول(ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین22 جولائی2007) جنوبی کوریا نے طالبان کی طرف سے 23مغوی باشندوں کے قتل کی دھمکی کے بعد افغانستان سے اپنی فوجوں کو واپس بلانے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کورین حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا شیڈول کے مطابق اپنی فوج اس سال کے آخر تک افغانستان سے واپس بلالے گا تاہم انہوں نے طالبان کی جانب سے جنوبی کوریا کے 23باشندوں کے اغوا اور انہیں قتل کی دھمکی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ طالبان نے جنو بی کوریا کے 23باشندوں کو اغوا کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ جنوبی کوریا افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلالے تاہم بعد میں طالبان نے اپنے مطالبے میں تبدیلی کرتے ہوئے کہاتھا کہ افغانستان اور جنوبی کوریا کی حکومت طالبان قیدیوں کو رہا کردے بصورت دیگر جنوبی کوریا کے باشندوں کو رہا کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :